دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کے 310 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ہیلز نے 83 رنز کی اننگز کھیلی

انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے ہیں۔

چیسٹرلی سٹریٹ میں جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کک اور ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان الیسٹر کک 15 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹسمین کومپٹن بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور نو کے انفرادی سکور پر پردیپ کا شکار بنے۔ تاہم اس کے بعد ہیلز اور روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ 160 کے سکور پر گری جب ہیلز نے 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو سری وردانا نے آؤٹ کیا۔

ہیلز کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کا ساتھ دینے وینس آئے ہیں اور بغیر کسی اضافی نقصان کے سکور 200 تک پہنچا دیا۔

چائے کے وقفے کے بعد سری لنکا نے اوپر تلے جو روٹ اور وینس کی وکٹیں حاصل کر لیں۔

وکٹ کیپربیٹسمین جانی بیرسٹو 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے اختتام پر معین علی اور ووکس ناٹ آؤٹ تھے۔

خیال رہے کہ اس ٹیسٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں چمیرا اور داسن شناکا کے جگہ ملیندا سری وردانا اور لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بین سٹوکس سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے سیریز کے بقیہ دو میچوں میں حصہ نہیں لے سکتے اور ان کی جگہ ووکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 88 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں