جوزے مرینیو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ مقرر

انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے پرتگالی کوچ جوزے مرینیو کو کلب کا نیا کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلےمیں گذشتہ رات معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

مرینیو مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق مینیجر لوئی وین گال کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنھیں پیر کو کلب کی جانب سے ایف اے کپ جیتنے کے دو روز بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔

مانچسٹر یونائٹیڈ کے سابق گول کیپر پیٹر شومائیکل اور ہل سٹی کے باس سٹیو بروس نے پرتگالی کوچ ہوزے میرینو کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرینیو فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچوں میں سے ایک رہے ہیں۔

انھوں نے سٹیمفرڈ برج میں کوچنگ کرتے ہوئے چیلسی کو دو مرتبہ پریمیئر لیگ جتوائی، جب کہ وہ پورٹو اور انٹرمیلان کو بھی چیمپیئنز لیگ جتوا چکے ہیں۔

اسی بارے میں