محمد علی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption محمد علی نے سنہ 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی

ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سانس کی تکلیف کے باعث ان کا علاج کیا گیا ہے۔

محمد علی نمونیا کا شکار، ہسپتال منتقل

محمد علی کی عمر 74 برس ہے اور ڈاکٹرز نے احتیاطاً ان کا کچھ علاج معالجہ کیا ہے اور ان کی حالت اب اچھی ہے۔

محمد علی نے سنہ 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی۔

تین مرتبہ عالمی فاتح رہنے والے علی کو آخری بار سنہ 2015 میں پیشاب کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں

ان کے خاندان کے ترجمان باب گونیل نے محمد علی کی طبی حالت کے بارے میں تو تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کا علاج کس ہسپتال میں کروایا گیا اور وہ کب وہاں داخل کیے گئے تھے۔

امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔

اسی بارے میں