لارڈز: سری لنکا کےایک وکٹ کے نقصان پر 162 رنز

کوشال سلوا تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کوشال سلوا نے سری لنکا کی طرف سے اچھی اننگز کا آغاز کیا اور نصف سنچری بنائی

لارڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرے دن انگلینڈ کے 416 رنز کے جواب میں سری لنکا نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے ہیں۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کارونا رتنے تھے جو 50 رنز بنا کر فِن کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ بیئر سٹو نے لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

کھیل ختم ہونے تک کیریز پر سلوا اور مینڈیز کھیل رہے ہیں۔ سلوا اپنی نصف سنچری بنا کر 79 کے سکور پر اور مینڈیز 25 کے سکور پر کھیل رہے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 416 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جونی بیئر سٹو کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 167 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ان کے علاوہ بڑے سکور کرنے والے ووکس تھے جو 66 رنز بنا کر ہیرات کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر سٹو اور کرس ووکس نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان ایلسٹر کک نے نو چوکوں کی مدد سے 85 جب کہ جونی بیئر سٹو نے 107 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے رنگانی ہیرات نے چار، سرنگا لکمال نے تین، نوان پردیب نے دو جبکہ ایرانگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں