یورو: پرتگال اور آئس لینڈ کا میچ برابر

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

فرانس میں جاری فٹبال کے یورو 2016 مقابلوں میں پرتگال اور آئس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے۔

پیرس میں ہونے گروپ ایف کے میچ میں آئس لینڈ کی ٹیم کا مقابلہ پرتگال جیسی مضبوط ٹیم سے تھا۔

٭یورو 2016: ہنگری نے آسٹریا کو ہرا دیا

میچ کے پہلے ہاف میں تو پرتگال کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا لیکن آئس لینڈ کی ٹیم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں ایک دوسرے پر بازی لینے کی کوشش کی لیکن پہلے ہاف کے 30 منٹ تک دونوں ٹیموں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

پرتگال کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے جارحانہ انداز برقرار رکھا اور 31 منٹ پرانھوں نے لوئس نینی کے لیے ایک موو بنائی اور نینی نے میچ کا پہلا گول نہایت عمدہ پاس پر بہت اچھی فنش سے کیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر پرتگال کو آئس لینڈ پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف شروع ہونے کے چند ہی منٹ بعد آئس لینڈ کے بریخرکر برناس نے 51 منٹ پر گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

میچ کے دوران سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔