سہ فریقی کرکٹ سیریز میں ویسٹ انڈیر کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے آٹھویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

منگل کو کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے 283 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

مہمان ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارچ نے چھ چوکوں کی مدد سے 79 جب کہ سٹیون سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کارلوس، گیبرئیل اور سلیمان بین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے مارلن سمیوئیلز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بیٹسمین دینش رام دین رہے، انھوں نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مچل سٹارک نے تین، جیمز فالکر اور سکاٹ بولاڈ نے دو، دو جب کہ ہیزل وڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے مارلن سمیوئیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں