لیونل میسی شاہد آفریدی سے ’سبق‘ لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Other
Image caption میسی کے ساتھ شاہد آفریدی ٹرینڈ کرنے لگے

ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی نے جیسے ہی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا وہ انڈیا میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے اور ان کے ساتھ ہی پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی۔

زیادہ تر لوگوں نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور ان سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی۔

لوگوں نے شاہد آفریدی سے سبق لیتے ہوئے انھیں اپنا فیصلہ واپس لینے کی باتیں کہیں۔

Comedywalas کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا: ’جب رپورٹر نے میسی سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے تو میسی نے جواب دیا، میں شاہد آفریدی نہیں ہوں۔‘

وہیں اگم شاہ نے شاہد آفریدی کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’میسی، یہ شاہد آفریدی ہیں۔ یہ ہر سال ریٹائرمنٹ لیتے ہیں اور ہر سال واپس آ جاتے ہیں۔ آپ بھی ان سے سبق لو اور پلیز واپس آ جاؤ۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ twitter
Image caption آفریدی اور میسی کے متعلق چند ٹویٹس

ایک شخص نے لکھا ’میسی کی واپسی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجیں۔‘

جواب میں ایک شخص نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی نے فرینڈ ریکویسٹ مسترد کر دی ہے۔‘

ایک دوسرے شخص نے لکھا ’کسی بھی کھیل کے میدان میں جب بھی کوئی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتاہے شاہد آفریدی ٹرینڈ کرنے لگتے ہیں۔‘

دوسری جانب میسی کا تندولکر سے بھی موازنہ کیا جانے لگا۔

JohnyPaul نے لکھا: ’سچن تندولکر، پلیز میسی سے بات کریے انھیں بتائیے کہ کیریئر کے 20 سال اور چھ عالمی کپ کے بعد ٹرافی اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ twitter
Image caption یہ بھی ایک انداز نظر آيا

ایک بار ٹینس کھلاڑی ماریا شراپووا نے سچن تندولکر کے بارے میں کہا تھا وہ انھیں نہیں جانتیں۔ اس پر طنز کرتے ہوئےCarelessVik نے لکھا: ’ماریا شراپووا کو معلوم ہے کہ میسی کون ہیں؟‘

mohanedibrahimm کے مطابق: ہار ہو یا جیت۔ میسی دنیا کے سب سے بہتر پلیئر تھے، ہیں اور رہیں گے۔‘

اسی بارے میں