آسٹریلیا نے سہ فریقی کرکٹ سیریز جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

بریج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 58 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45.4 اوورز میں 212 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

* سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست

* سہ فریقی کرکٹ سیریز میں ویسٹ انڈیر کو شکست

* جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 جب کہ دنیش رام دین نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے پانچ اور مچل مارچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 اور ایرون فنچ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور ٹیری گیبرئل نے دو، دو جب کہ پولارڈ، براتھ ویٹ اور سنیل نارین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پیر کو کھیلے جانے واے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں