ویسٹ انڈیز کے خلاف کوہلی کی سنچری، انڈیا کے 302 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر کپتان وراٹ کوہلی کی سنچری کی بدولت انڈیا ایک بڑا سکور کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔

اینٹیوگا کے نارتھ ساؤنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر انڈیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے تھے۔

جمعرات کو جب کھیل کا اختتام ہوا تو کپتان وراٹ کوہلی 143 اور روی چندرن ایشون 22 رنز پر کھیل رہے تھے۔

وراٹ کوہلی نے 197 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 143 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔انھوں نے ٹیسٹ میچوں میں اپنے 3000 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

اس سے قبل اوپنر شکھر دھون 84 اور مرلی وجے سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شکھر دھون اور وراٹ کوہلی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے۔

دوسرے دن سب کی نظریں وراٹ کوہلی کی طرف رہیں گی جن 143 رنز کی اننگز سے ان کے تیور یہی دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ ایک بڑے اسکور کا کرشمہ دکھانا چاہتے ہیں.

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے تین اور شینن گیبریئل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں