بلاوائیو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ٹام لیتھم نے 12 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر راس ٹیلر 38 اور ایش ساؤدی پانچ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

* کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان

*نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈلی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ کو زمبابوے کے خلاف 151 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 79 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات ٹام لیتھم اور کین ویلیمسن کی شاندار بیٹنگ تھی۔

ٹام لیتھم نے 12 چوکوں کی مدد سے 105 جب کہ ویلیمسن نے نو چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ڈونلڈ تری پانو اور ہیملٹن مسکذادہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 164 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ڈونلڈ تری پانو نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

زمبابوے کے دوسرے نمایاں بیٹسمین پرنس رہے، انھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے چھ، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں