’مصباح اور یونس خان کی فٹنس مثالی ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پاکستانی بالرز کو انگلش بیٹمیونوں کو شروع سے ہی دباؤ میں رکھنا ہو گا

کرکٹ کے معروف تجزیہ کار اور مصنف عثمان سمیع الدین کا کہنا ہے کہ ایجبیسٹن ٹیسٹ میں پا کستانی ٹیم کی بیٹنگ اچھی رہی اور جو بیٹسمین آؤٹ بھی ہوئے وہ اپنی ہی غلطیوں سے آؤٹ ہوئے۔

عثمان سمیع الدین بی بی سی اردو کے کرکٹ پر خصوصی فیس بک لائیو میں ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ یہ فیس بک لائیو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ کے دوران ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم سے کیا گیا۔

عثمان کا کہنا تھا کہ میچ میں فی الحال پاکستان کی پوزیشن اچھی ہے لیکن پاکستانی بولرز کو انگلش بیٹسمینوں پر پریشر برقرار رکھنے کے لیے لوز بولز سے پرہیز کرنا ہو گا۔

Image caption عثمان سمیع الدین بی بی سی اردو کے کرکٹ پر خصوصی فییس بک لائیو میں سلمعین اور ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے

یونس خان کے آؤٹ آف فارم ہونے کے بارے میں ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے عثمان سمیع الدین کا کہنا تھا کہ یونس خان جتنے بڑے بیٹسمین ہیں، ان کی پرفامنس اور فارم کو ایک سیریز سے نہیں جانچا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس ابھی کم از کم ایک سال مزید پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

عثمان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق اور یونس خان کی مثالی فٹنس سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا یونس اپنی فٹنس کا اتنا خیال رکھتے ہیں کہ وہ مصالحے والی غذا کھاتے ہی نہیں اور رات کا کھانا وہ شام چھ بجے کھا لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی فٹنس کے لیے آرمی نے کیمپ لگوایا، اور وہ یہ تو نہیں کہیں گے کہ یہ اچھا نہیں تھا لیکن دوسرے ادارے بھی یہی کام کر سکتے ہیں۔

اگر آپ یہ فیس بل لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کیجئے۔