فیفا کے صدر الزامات سے بری

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption فیفا کے سربراہ کے خلاف لگائے گئے الزامات سے انھیں بری کر دیا گیا ہے

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سربراہ جیانی انفنٹینو کو زیادہ اخراجات کرنے اور خفیہ معلومات کو افشا کرنے والوں کو مبینہ طور پر برطرف کرنے کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

انفنٹینو نے فروری میں فیفا کی سربراہی سنبھالی تھی جب تنظیم کے اس وقت کے 79 سالہ صدر سیپ بلیٹر مستعفی ہوگئے تھے۔

جیانی انفینٹینو فیفا کے نئے صدر منتخبپابندی کے خلاف بلیٹر اور پلاٹینی کی اپیل مسترد

فیفا کی جانب سے قائم کی گئی اخلاقی کمیٹی کو تنظیم کے اخلاقیات کے قوانین میں کوئی ورزی نہ ملنے کے ساتھ ساتھ ’مفادات میں تضاد‘ بھی نہیں ملے تھے۔

فیفا نے ایک بیان میں کہا ’انفنٹینوں نے جو بھی فوائد حاصل کیے انھیں نامناسب نہیں سمجھا جا رہا ہے۔‘

انفنٹینو کا کہنا کہ وہ فیفا کے فیصلے سے مطمئن ہیں اور یہ کہ ’وہ ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے اخلاقی کمیٹی کے ساتھ تعاون کیا تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں۔‘

گذشتہ سال بی بی سی سپورٹ کو اطلاعات ملی تھیں کہ فیفا کی اخلاقی کمیٹی 46 سالہ انفنٹینو کی تحقیقات کر رہی تھی۔

جیانی انفنٹینو کے خلاف کیا الزامات عائد کیے گئے؟

فیفا میں سے لیک ہونے والے ایک اندرونی خط کے مطابق انفنٹینو کے خلاف عائد الزامات کے تحت انھوں نے:

  • فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے خواہشمند ایک ملک کی جانب سے دیے گئے نجی طیاروں کا غلط اور غیر اخلاقی استعمال کیا تھا۔
  • انھوں نے سینئر عہدوں کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب نہیں کیا۔
  • انھوں نے میٹریس، پھول، ایک سوٹ، ایکسرسائز مشین اور اپنے ذاتی کپڑے دھلوانے کا بل فیفا کو دیا۔
  • انھوں نے فیفا سے اپنے عملے اور خاندان کے لیے ایک ذاتی ڈرائیور رکھوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی بارے میں