گال ٹیسٹ اور سیریز سری لنکا کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ AP

گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے آسٹریلیا کو 229 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 431 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 183 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ گال:دو دن میں تین اننگز مکمل، آسٹریلیا مشکل میں

٭ سری لنکا نے آسٹریلیا کو 106 رنز سے شکست دے دی

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 41 جب کہ سٹیون سمتھ نے 30 رنز بنائے۔

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پانچ آسٹریلوی بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا۔

سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ان کے بولر پریرا دلروان نے ادا کیا، انھوں نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے چھ بیٹسمینوں کو پویلین کیا راہ دکھائی۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 413 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کے بولر پریرا دلروان کو میچ کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران سری لنکا کے سپنر رنگنا ہیراتھ اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 35 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کرنے والے ہیراتھ نے ایڈم ووگز کو کیچ، پیٹر نیول کو بولڈ اور مچل سٹارک کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

ان سے قبل سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز نوان زوئسا کو حاصل تھا۔

اسی بارے میں