100 میٹر کی دوڑ، اولمپکس کے سر کا تاج

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یوسین بولٹ سو میٹر کے دوڑ کے بےتاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں

عام طور پر سو میٹر کی دوڑ کو اولمپکس کا سب سے اہم مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔

اس مقابلے میں طلائی تمغے سے ایتھیلیٹ کو عالمگیر شہرت مل جاتی ہے، اور اگر اس دوران ریکارڈ توڑ دیا جائے تو کھلاڑی امر ہو جاتا ہے۔

اولمپکس کی تاریخ میں درجنوں کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں چیکوسلوواکیا کی میری میزلیکووا پہلی، جب کہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ اور امریکی خاتون کھلاڑی فلورنس گرفتھ جونیئر حالیہ چیمپیئن ہیں۔

ریو 2016 میں یوسین بولٹ اور شیلی این فریزر پرائس اپنے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جو انھوں نے چار سال قبل لندن میں حاصل کیا تھا۔

بی بی سی سپورٹس کی جانب سے سو میٹر کے مقابلوں میں ریکارڈز کی تاریخ پیش کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں