بارش کی وجہ سے پاکستان اور آئرلینڈ کامیچ منسوخ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ڈبلن میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری تھا اور دن کو بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے اور اس طرح پاکستان دو میچوں کی سیریز میں فاتح رہا ہے۔

مقامی وقت تین بجے میچ امپائروں نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کےبعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈبلن میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری تھا اور دن کو بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ ڈبلن میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 255 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام پر اب پاکستانی ٹیم واپس انگلینڈ پہنچ کر چوبیس اگست سے پانچ روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچ جیتے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عماد وسیم نے پہلے میچ میں پانچ وکٹ حاصل کی تھیں
ڈبلن میں بارش، میچ منسوخ، تصاویر

انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساحلی شہر ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 27 اگست کو لندن میں لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 30 اگست کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ پہلی ستمبر کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ پانچوں اور سیریز کا آخری میچ چار ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائےگا۔

واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سات ستمبر کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے اوپنر شرجیل نے شاندار سنچری سکور کی تھی۔ عمر گل اور عماد وسیم کی تباہ کن بولنگ کے سبب آئرلینڈ کی ساری ٹیم 23.4 اوورز میں 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پہلے میچ میں پاکستان نے نوجوان میڈیم فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پہلے ون ڈے میچ میں شرجیل خان نےشاندار سنچری سکور کی تھی

عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کے سر پر ون ڈے طرز کی کرکٹ میں عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے سنہ 2017 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں شمولیت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی تلوار لٹک رہی ہے۔

آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان اس وقت سات پوائنٹس کا فرق ہے اور پاکستان کو اپنی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے نہ صرف آئرلینڈ کو ان دو میچوں میں ہرانا ہوگا بلکہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز بھی واضح فرق سے جیتنی ہوگی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی گذشتہ ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان اگلے تینوں میچ ہار گیا تھا۔

اسی بارے میں