ڈربن ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

ڈربن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ربادا 14 اور ڈیل سٹین دو رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

٭ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان

میزبان ٹیم کی جانب سے سٹیون کک اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 33 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے دس چوکوں کی مدد سے 53 اور ٹمبا باووما نے سات چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کے بیٹسمین نیوزی لینڈ کے بالروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے تین، مچل سینٹنر اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں