پورٹ آف سپین، ڈربن گراؤنڈز کی آؤٹ فیلڈز ’خراب‘ قرار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی آؤٹ فیلڈز کو ’خراب‘ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پورٹ آف سپین میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ سے پہلے ہونے والی بارش کے باعث گراونڈ کی سطح کھیلنے کے قابل نہیں رہی تھی اور اس میچ میں صرف 22 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔

* انڈیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو صفر کی برتری

* راسٹن کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو بچا لیا

اس طرح جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈربن میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو متنبہ کرنے یا ان پر ڈیڑھ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا امکان ہے۔

دونوں بورڈز کے پاس میچ ریفری کی رپورٹ کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت ہے۔

اسی بارے میں