دمبولا: آسٹریلیا نے میچ اور سیریز جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے

دمبولا میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی۔

آسٹریلیا نے 213 رنز کا مطلوبہ ہدف 31 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

٭ کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

٭ گال ٹیسٹ اور سیریز سری لنکا کے نام

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 اور ایرون فنچ نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے پاتھرینا نے تین اور پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 212 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈی سلوا نے نو چوکوں کی مدد سے 76 جب کہ اینجلو میتھیوز نے چار چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جان ہیسٹنگز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مہمان ٹیم کے بولر جان ہیسٹنگز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں