پیرالمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ کا کانسی کا تمغہ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption حیدر علی نے آٹھ سال قبل بیجنگ پیرالمپکس میں بھی لانگ جمپ مقابلے میں ہی چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا تمغہ حاصل کیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدر علی نے کانسی کا یہ تمغہ منگل کو لانگ جمپ مقابلوں کی ٹی 37 کلاس میں حاصل کیا۔

حیدر علی نے اس مقابلے میں 6.28 میٹر طویل چھلانگ لگائی۔

اس مقابلے میں چین کے شانگ گوانگزو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے جبکہ برازیل کے ایونجیلسٹا کارڈوسو میتیئس نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

31 سالہ حیدر علی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے اور وہ 2016 کے پیرالمپکس میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

یہ پیرالمپکس میں حیدر کا دوسرا تمغہ ہے۔

انھوں نے آٹھ سال قبل بیجنگ پیرالمپکس میں بھی لانگ جمپ مقابلے میں ہی چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں