کانپور ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ بولرز کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر رویندر جڈیجہ اور امیش یادو کریز پر موجود تھے۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ انڈیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو صفر کی برتری

٭ ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کی اننگز اور 92 رنز سے فتح

میزبان ٹیم کی جانب سے لوکیش راہل اور مرلی وجے نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے مرلی وجے نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 65 جب کہ پجارا نے بھی آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنرنے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں