کانپور ٹیسٹ پر انڈیا کی گرفت مضبوط

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں روی چندر ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

کانپور میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 434 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ہیں۔

اتوار کو ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انڈیا نے 159 ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 377 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ کانپور ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ بولرز کے نام

اس طرح انڈیا کو مجموعی طور پر نیوزی لینڈ پر 434 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسری اننگز میں انڈیا کی جانب سے پچارا 78 اور مرلی وجے 76 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ روہت شرما 68 اور روندر جاڈیجا 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر اور ایش سودھی نے دو دو اور مارک کریگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کے 434 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے لیتھم اور گٹپل نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا سے ہی نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب تین کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد ولیمسن 25 اور روس ٹیلر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دوسری اننگز میں روندر جاڈیجا 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے

چوتھے دن جب کھیل کو اختتام ہوا تو نیوزی لینڈ نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے اور کریز پر لوک رونچی 38 اور مچل سینٹنر آٹھ کے ساتھ موجود تھے۔

انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں روی چندر ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے میچ کے دوسرے روز انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں