BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 July, 2004, 19:53 GMT 00:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انتخاب: بھارتی پنجاب کے لیے کوچ
 
انتخاب
انتخاب عالم بھارت کی صوبائی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم کو بھارتی صوبے پنجاب کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کرکٹر کو کسی بھارتی صوبے کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

انتخاب عالم اس سال مارچ تک رانجیو ٹرافی میں حصہ لینے والی پنجاب کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ انہیں یہ ذمہ داری بوپندر سنگھ سنیئر کی جگہ سونپی گئی ہے۔ باسٹھ سالہ انتخاب کو اس عہدے کی پیشکش اس سال کھیلی گئی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر آئی ایس بندرا نے کی تھی جو اس وقت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

انتخاب نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ پیشکش قبول کی ہے۔ یہ ذمہ داری ان کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن کہ ایک جیسی ثقافت، زبان اور ماحول ہونے کی وجہ سے انہیں یقین ہے کہ انہیں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

انتحاب عالم سب سے زیادہ عرصہ پاکستان ٹیم کے کوچ اور مینیجر رہے ہیں۔ وہ انیس سو بانوے کا عالمی کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے منیجر بھی تھے۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی خواہش ہے کہ انتحاب تین سال تک یہ ذمہ داری نبھائیں۔ایسوسی ایشن کو بھارتی حکومت سے انتخاب کو کوچ مقرر کیے جانے کی اجازت کا بھی انتظار ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا کو توقع ہے کہ بھارتی ٹیم انتخاب کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔

انتخاب کو اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ پنجاب ٹیم کی کوچنگ کے ساتھ ساتھ ہوشیارپور بھی جا سکیں گے جو ان کی مقام پیدائش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آخری بار وہ انیس سو چوراسی میں جب وہ پاکستان ٹیم کے مینیجر تھے جالندھر ٹیسٹ کے موقع پر اپنا آبائی گھر دیکھنے ہوشیارپور گئے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد