BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 October, 2006, 15:01 GMT 20:01 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آسٹریلیا سیمی فائنل میں
 
وریندر سہواگ
سہواگ نے انڈیا کی اننگز مستحکم کرنے کی کوشش میں پینسٹھ رنز بنائے
آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے انڈیا کی طرف سے مقررہ کردہ دو سو اننچاس رنز کا ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر چھیالیسویں اوور میں پورا کر لیا۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو انچاس رن بنائے تھے۔ تاہم انڈین کھلاڑیوں کی نسبتا سست بلے بازی کے باعث وہ توقع کے برخلاف بڑا سکور نہ کر سکے۔

یہ میچ ہارنے کی وجہ سے انڈیا اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ آئی سی سی ٹرافی میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی چاروں ٹیمیں اب غیر ایشیائی ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ بدھ کو نیوزی لینڈ سے جبکہ ویسٹ انڈیز کا میچ جمعرات کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

انڈیا کی طرف سے وریندر سہواگ نے سب سے زیادہ پینسٹھ رنز بنائے جبکہ کپتان راہول ڈراوڈ نے باون رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے گلکرسٹ اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے کھلاڑی گلکرسٹ تھے جو تئیس رنز بنا کر شری شانتھ کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ان کے بعد شین واٹسن پچاس رن بنا کر جبکہ رکی پونٹنگ اٹھاون رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی اس وقت گری جب انڈریو سائمنڈ عرفان پٹھان کی گیند پر بیس رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ انفرادی سکور ڈیمیئن مارٹن نے کیا جنہوں نے تہتر رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

بھارت کی طرف سے وریندر سہواگ نے سب سے زیادہ پینسٹھ رن بنائے۔ ڈراوڈ کا سکور باون تھا۔ مکگراتھ نے تندولکر کو آؤٹ کر کے ایک روزہ کرکٹ میں چار سو وکٹوں حاصل کرنے کا عزاز حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے مکگراتھ، بریکن اور لی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ امپائر سٹیو بکنر کا بحیثیت امپائر ایک سو پچاسواں میچ ہے۔

بھارتی ٹیم: راہول ڈراویڈ، مہیندر سنگھ دھونی، محمد کیف، دنیش مونگیا، مناف پٹیل، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، شانتا کمارن سریسانتھ، وریندر سہواگ اور سچن تندولکر۔

آسٹریلوی ٹیم: رِکی پونٹنگ، ایڈم گِلکرسٹ، مائیکل کلارک، مائیکل ہسی، بریٹ لی، ڈیمین مارٹن، گلین مکگراتھ، شین واٹسن، اینڈریو سمنڈز، این بریکن اور ایم جانسن۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد