BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 November, 2006, 08:59 GMT 13:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے ٹرافی جیت لی
 
بریکن
بریکن نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے
ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپینئزٹرافی جیت لی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اکتیسویں اوور میں ایک سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں آسٹریلیا کو جیتے کے لییے ایک سو انتالیس رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا کے اننگز کے دوران اس وقت بارش شروع ہوگئی جب اس نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پینتالیس رن بنائے تھے۔ بارش کی وجہ سے تقریباً تین گھنٹے کا کھیل نہیں ہو سکا۔ جب دوبارہ کھیل کا آغاز ہوا تو اوورز کی تعداد کم کر کے آسٹریلیا کو پچیس اوورز میں اکہتر رنز کا ہدف دیا گیا جو انہوں نے بغیر کوئی مزید وکٹ گنوائے پورا کر لیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شِو نرائن چندرپال اٹھارہ گیندوں پر ستائیس اور کرس گیل سینتیس رن بنا کر بریکن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ساروان کو بھی بریکن نے آؤٹ کیا۔ مکگراتھ اور شین واٹسن نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

آئی سی سی ٹرافی کے لیے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑا تھا اور اس لیے ان کا فائنل میں پہنچنا کسی حد تک غیر متوقع تھا۔ تاہم یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا۔

دو سال قبل انگلینڈ میں اوول کے میدان میں ویسٹ انڈیز نے چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ اس لیے بھی کپتان برائن لارا کے میچ سے پہلےحوصلے بلند تھے۔انڈیا اور جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کو کرس گیل سے کافی امیدیں تھیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے اب تک ڈیمین مارٹن اور گلین مکگراتھ ٹورنامنٹ میں کا کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرِس گیل نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سنچریاں بنائی تھیں۔ گیل آئی سی سی میں سات میچوں میں چار سو سینتیس رن بنانے کے علاوہ آٹھ وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم:برائن لارا، کرس گیل، شِو نرائن چندرپال، رام نریش ساروان، ڈوائن براوو، ویول ہائنڈز، مارلون سیمویل، کالٹن با، فِڈیل ایڈورڈز، این بریڈشا، رناکو مارٹن، جیروم ٹیلر اور کوری کالیمور۔

آسٹریلیا کی ٹیم:
رِکی پونٹنگ، ایڈم گِلکرسٹ، شین واٹسن، ڈیمین مارٹن، اینڈریو سمنڈز، مائیکل کلارک، مائیکل ہسی، بریڈ ہوگارڈ، بریٹ لی، ڈین کلن، گلین مکگراتھ، نیتھن بریکن اور سائمن کیٹش۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد