BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 April, 2008, 07:28 GMT 12:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
پریمیئر لیگ میں بالی وُڈ کی چمک دمک
 

 
 
افتتاحی میچ کے دوران کرکٹ نہیں، بالی وُڈ بازی لے گیا
دنیائے کرکٹ میں جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے تو یہی محسوس ہوا کہ کرکٹ نہیں، بلکہ بالی وُڈ بازی لے گیا۔

جمعہ کی شب بنگلور کے چِنناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں میزبان بنگلور کو کولکتہ کے ہاتھوں 140 رنز سے شرمناک شکست کا سامنا رہا۔

بڑے بڑے کرکٹرز میدان پر اترے تھے، جیسے راہول ڈراوِڈ اور سوورو گانگولی، آسٹریلیا کے رِکی پونٹِنگ، نئے انڈین باؤلِنگ سنسیشن ایشانت شرما، جنوبی افریقہ کے ژاک کالِس اور ظہیر خان۔

لیکن اس افتتاحی میچ کے دوران بالی وُڈ کے سُپر سٹار شاہ رخ خان کی موجودگی کرکٹ پر حاوی رہی۔ شاہ رخ کولکتہ ٹیم کے مالک بھی ہیں۔

میچ کے دوران شاہ رخ کے چاہنے والے تماشائیوں کی دیوانگی دیکھنے کے قابل تھی۔ جیسے شاہ رخ نے اپنی ٹیم کی ہمت افزائی کی، فقرے کسے، ڈانس کی، وہاں موجود لڑکے اور لڑکیوں نے بھی ان کا کھل کر ساتھ دیا، اپنے ہیرو کی موبائل سے تصویریں بناتے رہے۔

اور جب شاہ رخ نے اپنی ٹیم کی فتح پر شیمپین کی بوتل کھولی تو بھر وہاں کا سماں دیکھنے کے قابل تھا۔ جب ایک ٹیلی ویژن رپورٹر نے وہاں موجود تماشائی سے پوچھا کہ اوپننگ میچ کا ہیرو کون تھا، تماشائی چلا پڑے: ’شاہ رخ خان۔‘

امریکہ سے منگوائی گئیں چِیئرلیڈرز
جب کِنگ خان کی مقبولیت رنگ لارہی تھی، چھبیس سالہ نیوزی لینڈر برینڈن میکلم نے مخالف ٹیم کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کولکتہ کے 222 رنز میں اکیلے 158 رنز بنائے اور یوں افتتاحی میچ بنگلور کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ بنگلور ٹیم کے مالک شراب کی کمپنیوں اور ایئرلائنز والے وجے مالیا ہیں۔

رنگا رنگ تقریب کے سامنے میچ کون دیکھتا، پچپن ہزار سیٹوں والے سٹیڈیم میں سب کی نظریں امریکہ اور ہالینڈ سے لائی گئیں حسیناؤں پر تھیں جنہوں نے تقریب کی فضا ہوش ربا بنادیا۔

اس موقع پر پرکشش لیزر اور لائٹ شو کے دوران ایک وائلن نواز موسیقی کا جادو بکھیرتا رہا۔ اور جب ایسا لگا کہ اب گیم ختم ہوگیا، بالکل اسی وقت کِنگ خان سٹیڈیم کے اپر سٹینڈ میں نمودار ہوائے اور جیسے ایک طوفان آگیا ہو۔

پِچ پر برینڈن میکلم اپنی طوفانی بلے بازی کا جوہر دکھا رہے تھے اور سٹیڈیم میں موجود شائقین کا سمندر شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کو امنڈ رہا تھا۔ لگتا تھا کہ جیسے کرکٹ کی میچ میں کسی کی دلچسپی نہیں۔

جب میکلم کے چھکے پر ایک گینڈ میدان سے باہر جارہی تھی اسی وقت بالی وُڈ کی موسیقی کی شور کے درمیان ایک لڑکی اپنی ماں کو موبائل فون پر یہ کہ رہا تھا: ’ماما، میں کِنگ خان سے صرف پچاس فِٹ دوری پر ہوں۔‘

شاہ رخ خان جو کولکتہ ٹیم کے مالک ہیں
یوں محسوس ہوا کہ میچ کے دوران کرکٹ پر بالی وُڈ کی حکمرانی رہی۔ تو کرکٹ ٹیموں کے بارے میں شائقین کی جانبداری کیسی رہی؟

گیم کی اپنی ہی چمک دمک تھی، کولکتہ ٹیم کا نشان ’ٹائیگر‘، ٹیم کی ہمت افزائی کرنے والی ٹیم کا لباس پہنے ملبوس حسینائیں، کولکتہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنہرے رنگ کے چمک دمک والے ہیلمٹ اور پیڈ، اور سرخ رنگ کی یونیفارم میں کرکٹ کے امپائر!

شائقین شاید اوپننگ تقریب اور کِنگ خان سے مدہوش ہوکر اس لیے لوٹے کیونکہ انڈین پریمیئر لیگ کا یہ مقابلہ ابھی شروع ہی ہوا ہے اور ٹیموں سے شائقین کی وفاداری ابھی تشکیل نہیں پائی ہے۔

اس مقابلے میں ایک سو سے زائد کھلاڑی چوالیس دنوں کے اندر انسٹھ میچ کھیلیں گے، اور کرکٹرز جن کی نیلامی ہوئی ہو۔

کچھ کرکٹ شائقین کو اپنے چہروں پر ’وی لو انڈیا‘ پینٹ کرواتے ہوئے دیکھا گیا، چند ہی ایسے ہوں گے جنہوں نے بنگلور اور کولکتہ ٹیموں کی جرسی پہنی ہو۔ ٹیم سے وفاداری کی نشو و نما میں ابھی وقت لگے گا۔

تو کیا انڈین پریمیئر لیگ کامیاب رہے گی؟ کرکٹ کے ایک شائق نور احمد نے افتتاحی میچ پر اپنا ردعمل کچھ یوں دیا: ’یہ تین گھنٹے کی بالی وُڈ فلم کی طرح ہے جو آپ لوگ سنیما میں دیکھنے جاتے ہیں۔ رقص، موسیقی اور تفریح۔ ساتھ میں کچھ کرکٹ بھی ہے۔‘

’اور یہ اسی لیے کامیاب بھی رہے گا۔ ہم انڈین یہی پسند کرتے ہیں۔‘

 
 
شاہ رخ خان(فائل فوٹو) لاکھوں ڈالر کی ٹیمیں
’شاہ رخ کولکتہ تو امبانی ممبئی ٹیم کے مالک‘
 
 
شعیب کھلاڑیوں کی نیلامی
شعیب سوا چار لاکھ تو دھونی پندرہ لاکھ ڈالر میں
 
 
مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل بولی
’جیسے بکروں کی نیلامی ہو رہی ہو‘
 
 
مصباح الحق آئی پی ایل نیلامی
مصباح پچاس لاکھ میں یوسف کا خریدار نہیں
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد