BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 April, 2008, 22:32 GMT 03:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’پاکستانی کھلاڑی محتاط رہیں‘
 

 
 
پاکستانی کھلاڑی
آئی سی سی نے حال ہی پاکستان کے بعض کھلاڑیوں سے معلومات حاصل کی ہیں
آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹرز کو غیرملکی دوروں میں ایسے لوگوں سے دور رہنے کے لیے کہا ہے جنہیں وہ نہ جانتے ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی کرکٹرز یونس خان دانش کنیریا اور عمرگل سے پوچھ گچھ کے لیے پاکستان آنے والے اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر نے مستقبل میں پاکستانی کرکٹرز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ کسی مشکل میں گرفتار نہ ہوجائیں۔

شفقت نغمی نے کہا کہ چونکہ پاکستانی کرکٹرز سے ہونے والی پوچھ گچھ کسی الزام کے تحت نہیں تھی بلکہ اس کا مقصد معلومات حاصل کرنا تھا لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ ان کرکٹرز کےخلاف اپنی کوئی تحقیقات کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان آنے والے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر کے پاس ایسی تصاویر تھیں جن میں پاکستانی کرکٹرز گزشتہ سال بھارت میں ہونے والی کسی تقریب میں شریک تھے اور ان کے ساتھ ایک ایسا شخص بھی تھا جو اینٹی کرپشن یونٹ کی نظروں میں مشکوک ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کا یہ کہنا تھا کہ وہ عام طور پر تقریبات میں کئی لوگوں سے ملتے ہیں جنہیں وہ نہیں جانتے اور وہ پرستار ان کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔

بھارت میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اور پھر ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز بہت زیادہ سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے جن میں دیوالی منانا، فلموں کے شوز میں جانا اور دیگر تقریبات شامل تھیں۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے فاسٹ بولر شعیب اختر سے بھی پوچھ گچھ کی جنہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر خراب کارکردگی کے لیے بھاری رقم کی پیشکش بھارت اور جنوبی افریقہ کے دوروں میں کی جا چکی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد