BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2008, 15:35 GMT 20:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ڈوپنگ کیس ممبئی سماعت ملتوی
 

 
 
 محمد آصف
محمد آصف نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں
پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کی سماعت ممبئی میں دہشت گردی کے بعد ملتوی کردی گئی ہے۔

آئی پی ایل کے ڈرگ ٹریبونل کی یہ سماعت سنیچر کو ممبئی میں ہونا تھی اور محمد آصف اپنے وکیل شاہد کریم کے ساتھ بدھ کی شب کراچی سے ممبئی روانہ ہونے والے تھے لیکن ممبئی کے ہوٹلوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد آئی پی ایل نے اسے ملتوی کر دیا ہے۔

شاہد کریم کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کے بارے میں انہیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد آصف انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے تھے۔ ان کے دونوں یورین سمپلز کا نتیجہ مثبت آیا تھا لیکن دونوں میں ممنوعہ قوت بخش دوا کی مقدار میں فرق تھا۔

محمد آصف نے دو مختلف رپورٹس کو بنیاد بناکر اپنے اوپر عائد پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

اس سال دبئی ائرپورٹ پر مبینہ طور پر افیون کی برآمدگی پر بھی محمد آصف انیس روز حراست میں رہے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
آئی پی ایل، آصف کی طلبی
25 September, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد