BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2008, 16:40 GMT 21:40 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
آصف ڈوپنگ سماعت لندن میں
 

 
 
 محمد آصف
محمد آصف کو انڈین پریمیئر لیگ میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بعد سے معطلی کا سامنا ہے
آئی پی ایل ڈرگ ٹریبونل نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کے کیس کی سماعت 24 جنوری کو لندن میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد آصف کے وکیل نے آئی پی ایل سے درخواست کی تھی کہ ممبئی کے واقعات کے بعد سماعت ممبئی میں ہونے اور اس میں محمدآصف کے حاضر ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں لہذا یہ کسی تیسرے ملک میں جلد کی جائے۔

محمد آصف کو انڈین پریمیئر لیگ میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بعد سے معطلی کا سامنا ہے۔

آئی پی ایل ڈرگ ٹریبونل 29 نومبر کو ممبئی میں سماعت کرنے والا تھا لیکن ممبئی دہشت گردی کے سبب یہ نہ ہوسکی ۔

اکتوبر میں ایک سماعت ہونے کے بعد سے یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔

محمد آصف کا کرئر خاصا ہنگامہ خیز رہا ہے۔ وہ دوسال قبل بھی ممنوعہ دوا نینڈرولن استعمال کرنے پر پابندی کی زد میں آئے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا کرئر بچانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اسی سال مبینہ طور پر نشہ آور شے کی برآمدگی پر دبئی ائرپورٹ پر انیس روز تک حراست میں رہے تھے۔

 
 
اسی بارے میں
آئی پی ایل، آصف کی طلبی
25 September, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد