BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2009, 18:38 GMT 23:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
آصف برطانوی کمپنی سے مشاورت
 

 
 
محمد آصف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ حکام آصف کیس کی تحقیقاتی رپورٹ کی موجودگی سے انکار کرتے رہے ہیں
فاسٹ بالر محمد آصف کل بھارت کے شہر دہلی روانہ ہو رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کی ایک سپورٹس مینجمنٹ کمپنی کی اپنے معاملات کے سلسلے میں خدمات حاصل کی ہیں۔

آئی پی ایل میں مثبت ڈوب ٹیسٹ آنے سے محمد آصف کا کرکٹ کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی کمپنی ان کے معاملات میں ان کی مدد کرے گی جن کے دو نمائندے بھی لندن سے دہلی پہنچ رہے ہیں۔

محمد آصف دہلی اپنی انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم دہلی ڈئر ڈیولز کی انتظامیہ سے ملیں گے کیونکہ ان کی ٹیم نے گزشتہ سال کے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شرکت کے ان کے تمام واجبات ادا نہیں کیے۔

برطانوی سپورٹس کمپنی کے نمائندے اس سلسلے میں محمد آصف کی مدد کریں گے کیا وہ ڈوپنگ کے معاملے میں بھی محمد آصف کی مدد کریں گے اس کی بارے میں محمد آصف نے مزید بتانے سے گریز کیا۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی ڈوپنگ کیس کے سلسلے میں آیی پی ایل کے ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے پیشی 24 جنوری کو ہے۔

محمد آصف کے بقول وہ کچھ دن تک واپس آ جائیں گے اور ڈوپنگ کیس کے سلسلے میں دوبارہ بھارت جائیں گے۔

محمد آصف کے بقول ان کے پاس بھارت کا ویزہ پہلے سے موجود تھا یہ وہی ویزہ تھا جس پر وہ ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے وقت کراچی سے ممبئی روانہ ہونے والے تھے لیکن ان حملوں کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

محمد آصف سے دریافت کیا کہ آیا انہیں پاکستان یا بھارتی حکومت کی جانب سے اس دورے پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا تو محمد آصف کا کہنا تھا کہ اب تک تو نہیں۔

ادھر محمد آصف کے ڈوپنگ کے سلسلے میں وکیل شاہد کریم نے محمد آصف کی بھارت روانگی سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد