BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 January, 2009, 00:12 GMT 05:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
آصف کو دلی ہوائی اڈے پر روک لیاگیا
 
محمد آصف
دلی امیگریشن حکام کے مطابق آصف کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا
پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کو امیگریشن حکام نے دلی ائیرپورٹ پر روک لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آصف کے پاس مکمل سفری دستاویزات نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آصف کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آصف ک سفری دستاویزات ’ناکافی‘
تھے۔

’آصف کے پاس پانچ سال کا ویزا ہے جس کے تحت وہ انڈین پریمیر لیگ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے ہندوستان آسکتے ہیں۔‘

’لیکن چونکہ وہ کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ نجی دورے پر ہندوستان گئے ہیں، لہذا انہیں پہلے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے اجازت لینی چاہیے تھی جو انہوں نے نہیں لی۔‘

اطلاعات کے مطابق محمد آصف نے اس مسئلے کے تصفیے کے لیے دلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ آصف آئی پی ایل میں دلی کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور ان پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام ہے۔ آئی پی ایل میں مثبت ڈوب ٹیسٹ آنے سے کرکٹ میں ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

ہندوستان روانہ ہونے سے قبل آصف نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک برطانوی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی کمپنی ان کے معاملات میں ان کی مدد کرے گی اور اس کے دو نمائندے بھی لندن سے دہلی پہنچ رہے ہیں۔

محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہلی ڈئر ڈیولز نے ان کے تمام واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔

برطانوی سپورٹس کمپنی کے نمائندے اس سلسلے میں محمد آصف کی مدد کریں گے۔ کیا وہ ڈوپنگ کے معاملے میں بھی محمد آصف کی مدد کریں گے اس کی بارے میں محمد آصف نے مزید بتانے سے گریز کیا۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی ڈوپنگ کیس کے سلسلے میں آیی پی ایل کے ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے پیشی 24 جنوری کو ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد