عمران خان

  1. عمران خان

    پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس سے بات کرتے ہوئے ریپ اور خواتین کے لباس سے متعلق اپنے گذشتہ بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ سے متاثرہ خاتون پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی بلکہ صرف اس کا ارتکاب کرنے والا ہی ریپ کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  2. ریاض سہیل

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

    بلوچستان

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جلا وطن قیادت سے مذاکرات کے نتیجے میں مسلح بلوچوں کے چند دیرینہ مطالبات بھی تسلیم ہو جاتے ہیں تو یہ بھی عوامی سطح پر مقبول اقدامات ہوں گے۔

    مزید پڑھیے
    next
  3. طاہر سرور میر

    صحافی، لاہور

    فلم

    پاکستان میں فلمی دنیا سے وابستہ ماہرین کے مطابق فی الحال ہمارے ہاں عالمی معیار کی فلم بنانے کی تربیت،تکنیک اور وسائل نہیں ہیں۔ لیکن اگر بدلتی ہوئی دنیا میں فلم کی اہمیت کو تسلیم کر لیا گیا ہے تو ریاستی اور حکومتی سطح پر اس صنعت کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔

    مزید پڑھیے
    next
  4. منزہ انوار

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    جمائما

    وزیرِ اعظم عمران کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ سنہ 2004 میں عمران خان سے طلاق کے بعد پاکستان چھوڑ کر واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں تھیں۔ 17 برس بعد غالباً پہلی مرتبہ انھوں نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کی ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  5. آمنہ مفتی

    مصنفہ و کالم نگار

    اڑیں گے پرزے

    لڑکیوں کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کے انتخاب کے وقت ماں باپ بچی کے رجحان کی بجائے اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اس شعبے میں دیر تک گھر سے باہر نہیں رہنا پڑے گا اور سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیے
    next
  6. شہزاد ملک

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    عمران خان

    پروٹوکول اور سکیورٹی سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پروٹوکول میں کمی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں کہ ایک اعلان سے کم ہو جائے۔

    مزید پڑھیے
    next
  7. محمد کاظم

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

    عمران خان

    بلوچستان کے نامزد گورنر سید ظہور آغا تحریک انصاف بلوچستان کے سرگرم رہنماﺅں میں شامل رہے۔ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں جن کی کوئٹہ میں ایک فلور ہے۔ وہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  8. عماد خالق

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    آزادی صحافت

    صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' نے ایسے سربراہان کی فہرست شائع کی ہے جو ان کے مطابق اپنے ملک میں سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنانے، ہراس کرنے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اپنے فوری رد عمل میں اس رپورٹ کو ’فضول‘ قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  9. وسعت اللہ خان

    تجزیہ کار

    بات سے بات

    جو قوم اس قدر بے صبری ہو کہ ڈاکٹر کی دو گولیوں سے آرام نہ آئے تو حکیم کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور حکیم کا جلاب راس نہ آئے تو جھاڑ پھونک والے کے در پر جا بیٹھے اور اس سے بھی حسبِ منشا کام نہ نکلے تو کالے جادو والے عامل بابا کے پاؤں دبانے لگے تو لیڈر شپ بھی ویسی ہی ابھرے گی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

    مزید پڑھیے
    next
  10. آمنہ مفتی

    مصنفہ و کالم نگار

    اڑیں گے پرزے

    کیا انگریز کے جانے کے بعد ہم کالونیل اداروں کے اثر سے آزاد ہو گئے؟ تو صاحبو! یاد رکھنے کا سبق یہ ہے کہ افغانستان سے صرف اتحادی فوج جا رہی ہے امریکہ کس شکل میں وہاں رہے گا وہ خان صاحب کی تقریر کے پردے میں سے ایسے چھلک رہا تھا جیسے کٹ گلاس کے جام سے روح افزا کا رنگ جھلکتا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

    مزید پڑھیے
    next