دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ copyrightTHINKSTOCK

1۔ کاڈ مچھلیوں کے بھی مقامی لہجے ہوتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

2۔ ایک امریکی ہسپتال میں اپنے ہی بچے کو پیدائش کے بعد اٹھانے پر 39.35 ڈالر دینا پڑتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

3۔ نائجیریا میں 'غیراخلاقی' بغل گیری کی پاداش میں اداکاروں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

4۔ جب عورتیں آس پاس ہوں تو مرد زیادہ متشدد ہو جاتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

5۔ نیلے رنگ کی ایم اینڈ ایم میں مصنوعی رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر اس کی بجائے قدرتی نیلا رنگ استعمال کیا جائے تو اس پر دنیا بھر میں پیدا ہونے والی مقدار کا دوگنا حصہ صرف ہو گا۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

6۔ نر گلہریاں سخت نکھٹو اور سست ہوتے ہیں اور سارا کام مادائیں کرتی ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

7۔ سلیکون ویلی کے کاروباری سیم ایلٹمین کسی ممکنہ آفت سے بچنے کے لیے گھر میں اسلحہ، سونا اور گیس ماسک تیار رکھتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

8۔ برطانیہ کی آبادی کا 1.7 اپنے آپ کو لیزبین، گے یا بائی سیکشوئل کہتا ہے۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

9۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈنر پر 45 منٹ لگتے ہیں اور اس دوران وہ سارا وقت خود ہی بولتے رہتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

10۔ آپ گولف کی گیند کا بال بیکا کیے بغیر اس پر سٹیم رولر چڑھا سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیے۔

اسی بارے میں