مسلمان ووٹر اس بار کیوں زیادہ ووٹ ڈالیں گے؟

مسلمان ووٹر اس بار کیوں زیادہ ووٹ ڈالیں گے؟

امریکی صدارتی انتحابات میں ريپبلکن پارٹي کے اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ کي جانب سے مسلمانوں کے خلاف کھلے عام تعصب کی وجہ سے پہلی مرتبہ ایسے مسلمان ووٹروں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے جنھوں نے ووٹنگ کی اہلیت ہوتے ہوئے بھی پہلے کبھی ووٹ نہیں ڈالا۔ پاکستانی امریکیوں کا گڑھ سمجھی جانے والی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اب تک سولہ ہزار کے قریب نئے ووٹر رجسٹر ہوئے ہیں جو کہ ماضی کے مقابلے میں ایک بڑی تعداد سمجھی جارہی ہے۔