جان کیری کی شام میں قیام امن کے لیے جرمنی اور فرانس کے وزرا سے ملاقات

جان کیری تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption سنیچر کو انھوں نے سوئٹزر لینڈ میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری شام میں قیام امن کے سلسلے میں جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے لندن میں ملاقات کریں گے۔

سنیچر کو انھوں نے سوئٹزر لینڈ میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس ملاقت میں دوسرے ممالک کے مندوبین بھی شامل تھے ۔ تاہم اس ملاقات سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

شام میں گذشتہ ماہ ہونے والے جنگ بندی چند روز ہی قائم رہی۔ جس کے بعد سے روسی فوجوں کی مدد سے شامی حکومت حلب میں باغیوں کے خلاد حملے جاری رکھے ہو ئے ہے۔ ان حملوں کو واشنگٹن جنگی جرائم قرار دے رہا ہے۔

جان کیری کے فرانسیسی اور جرمن ہم منصبوں سے ملاقات کی میزبانی برطانیہ کے وزیرِ خارجہ بورس جانسن کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption حلب میں بمباری کے خاتمے کے لیے سنیچر کو ہونے والے مذاکرت بے نتیجہ رہے تھے

اس ملاقات میں شامی حکومت یا حزبِ اختلاف کا کوئی ترجمان موجود نہیں ہے۔

جنیوا میں بی بی سی کے نامہ نگار ایموگن فلثکس کا کہنا ہے کہ جان کیری کسی تفصیلی امن منصوبے کے ساتھ نئی آئے بلکہ انھوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کچھ نئی تجاویزہیں۔

یہ مذاکرات برطانیہ کے ایوان زیرِین میں منگل کو شام کی صورتحال پر ہنگامی بحث کی بعد منقعد کیے جا رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی حلب کو جہاں اندازاً دو لاکھ 75 ہزار افراد محصور ہیں آئنہد دو ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں