وسکونسن یونیورسٹی کا سعودی طالب علم حملے میں ہلاک

حسین سعید تصویر کے کاپی رائٹ University of Wisconsin-Stout

امریکہ کے شہر وسکونسن میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حسین سعید النہدی وسکونسن یونیورسٹی کے طالب علم تھے اور ان پر اتوار کے روز پیزا پارلر کے قریب حملہ کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 24 سالہ حسین سعید کو پیزا پارلر کے قریب زخمی الت میں بیہوش پایا گیا۔ ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پیر کے روز ان کا انتقال ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہے اور پولیس نے معلومات کے لیے اپیل کی ہے۔

تاہم مقامی اخبار کے مطابق حملہ آور سفید فام تھا اور اس کا قد چھ فٹ تھا۔

یونیورسٹی آف وسکونسن کی جانب سے فیس بک پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ حسین سعید بزنس ایڈمنسٹریشن میں تھرڈ اییر کے طالب علم تھے۔

مینیسوٹا کونسل آف امیریکن اسلامک ریلیشنز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ حسین کی موت کی تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات