کراچی کے مینا بازار سے امریکی بیوٹی سیلون تک
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی کے مینا بازار سے امریکی بیوٹی سیلون تک

فلوریڈا کے علاقے کورل سپرنگ کی رہائشی المینا نذیرگذشہ نو برس سے امریکہ میں ہیں۔امریکی شہری بننے کے بعد یہ ان کے لیے صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا پہلا موقع ہے مگر وہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کر پائیں کہ وہ کسے کو ووٹ دیں۔المینا کو پاکستان سے امریکہ تک کے سفر میں کئی مشکلات درپیش رہیں مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔ انھوں نے کراچی کے مینا بازار کے بیوٹی پارلر سے کام شروع کیا اور امریکہ میں کئی ملازمتوں میں مایوسی کا شکار ہونے کے بعد اب وہ ایک بیوٹی سیلون کی مالک ہیں۔ امریکی معاشرے میں آزادی سے پہلے تو وہ گھبرائیں مگر اب فخر سے زندگی گزار رہی ہیں۔ ہماری ساتھی ارم عباسی نے ان سے ملاقات کی۔