ریکس ٹلرسن امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ نامزد

ریکس ٹلرسن تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کو سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکٹو ریکس ٹلرسن کو ملک کا نیا وزیرِ خارجہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں 64 سالہ ٹلرسن کی تعریف کرتے ہوئے انھیں 'کاروباری رہنماؤں میں سب سے ماہر اور بین القوامی دنیا میں ڈیل میکر' قرار دیا۔

’میرے دورِ صدارت میں کوئی نیا کاروباری معاہدہ نہیں ہو گا‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کا کریئر امریکی خواب کا عملی اظہار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 'ریکس ٹلرسن کا وسیع تجربہ، قوتِ برداشت اور جغرافیائی سیاست کی گہری سمجھ بوجھ انھیں سیکریٹری آف سٹیٹ کے لیے بہترین چوائس بناتی ہے۔'

دوسری جانب ریکس ٹلرسن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان کی بطور امریکی وزیرِ خارجہ نامزدگی ان کے لیے 'اعزاز' ہے۔

ریکس ٹلرسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان نے رپبلکن اور ڈیموکریٹکس دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کو سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ سب سے زیادہ سینئیر امریکی سفارت کار ہوتا ہے جو حکومت کی خارجہ پالیسی نافذ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

اسی بارے میں