مک فیننگ ناردرن لائٹس کے نیچے لہروں پر سرفنگ کا لطف لیتے ہوئے

آ‎سٹریلیا کے سرفنگ چيمپیئن مک فیننگ نے ناروے کی 'ناردرن لائٹس' کے نیچے سحر انگیز سمندری لہروں پر سواری کر تے ہوئے سرفنگ مکمل کی جس کی یہ خوبصورت تصاویر پیش ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie/Mats Grimsæth
Image caption 35 سالہ مک فیننک نے اس وقت سرفنگ شروع کی جب ناردرن لائٹس سے جزیرہ لفوتن جگمگا رہا تھا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie/Mats Grimsæth
Image caption فیننگ ناروے کے فوٹو گرافر میٹس اینڈرسن، گرمسیتھ اور ایمل جوز کے ساتھ وہاں خیمہ زن ہوئے تھے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie and Mats Grimsæth
Image caption فیننگ کا تعل‍ق آ‎سٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہے اور انھوں نے سرفنگ کے تجربے کے بارے میں کہا کہ یہ انھیں ہمیشہ یاد رہے گا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie/Mats Grimsæth
Image caption فیننگ کا کہنا تھا کہ وہ ناردرن لائٹس کے لیے مستقل دو راتوں تک انتظار کرتے رہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie/Mats Grimsæth
Image caption فیننگ کا کہنا ہے انھیں اس بات کا خدشہ تھا کہ کہیں سرفنگ کے وقت لہریں ہی نہ ہوں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie/Mats Grimsæth
Image caption لیکن پھر تیسرے دن ماحول سازگار ہوگيا اور فیننگ کے مطابق حیرت انگیز طور پر لہریں بھی اچھی تھیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emil Sollie/Mats Grimsæth
Image caption فیننگ کا کہنا تھا کہ لہروں کے درمیان وہ بس جوش میں چینختے چلاتے ہوئے آسمان کی جانب تکتے رہے۔