2016 کی بہترین تصاویر
قارئین کے جانب سے بھیجی گئی سال کی بہترین تصاویر کا انتخاب۔

،تصویر کا ذریعہRachel Eltoft-Prest
ہم سال کی بہترین تصاویر کے انتخاب کا آغاز ریچل ایلٹوفٹ پریسٹ کی تصویر سے کر رہے ہیں جو انھوں نے سکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے 15 ہزار فٹ کی بلندی سے کھینچی۔ نیچے نیوزی لینڈ کی جھیل تاؤپو نظر آ رہی ہے۔
،تصویر کا ذریعہRon Pantekoek
ران پینٹرکوئک: ’یہ کمپازٹ تصویر ہے جو میں نے ستاروں کی ڈیڑھ سو تصاویر اکٹھی کر کے کھینچی۔ ایک تصویر میں ٹرک کی بتیاں نظر آ رہی ہیں اور ایک اور تصویر پیش منظر کے لیے ہے۔ یہ تمام تصاویر آسٹریلیا کے شہر بورک کے باہر ایک ہی رات میں لی گئیں۔ ان پر کئی گھنٹے صرف ہوئے۔‘
،تصویر کا ذریعہBen Dixon
بین ڈکسن: ’تین فریموں میں بند تصاویر میں کچھ خاص بات ہوتی ہے جس سے توازن اور تناسب پیدا ہوتا ہے۔ مجھے تین فریموں میں بند مناظر کو یکجا کرنا اچھا لگتا ہے، اور ہر موضوع ایک دوسرے سے الگ تھلگ لگتا ہے۔
،تصویر کا ذریعہLee Bates
لی بیٹس: ’میں نے یہ تصویر سپین میں تعطیلات مناتے ہوئے لی۔ ایسٹر کی چھٹیاں تھیں اور موسم بہت خراب تھا۔ بارش ہو رہی تھی، بجلی چمک رہی تھی، اور جھکڑ چل رہے تھے۔ تاہم جب بارش رکی تو سمندر کی لہروں، ڈوبتے سورج اور لائٹ ہاؤس نے تصویر لینے کا عمدہ موقع فراہم کر دیا۔`
،تصویر کا ذریعہDipin Augustine
دیپن آگسٹائن: ’کیرالا میں پرندوں کے محفوظ کردہ علاقے تھاٹیکد میں لی گئی تصویر، سردیوں سے قبل کی گہماگہمی۔‘
،تصویر کا ذریعہRobby Bernstein
رابی برنسٹین نے اس تصویر میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ایک میلے کا منظر دکھایا ہے۔ ’وہاں موسیقی تھی، لوگ گلیوں میں ناچ رہے تھے اور بہت زیادہ فوری توانائی تھی۔‘
،تصویر کا ذریعہAndy Friend-Smith
اینڈی فرینڈ سمتھ: ’میں نے کہکشاں کی یہ تصویر جزیرہ وائٹ پر لی۔ پیش منظر میں دکھائی دینے والی عمارت سینٹ کیتھرین چرچ ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہLinda Chan
لنڈا چین نے یہ تصویر ترکی کے ٹریجن معبد میں لی۔
،تصویر کا ذریعہMichael King
مائیکل کنگ: ’برطانیہ کی بکنگھمشائر کاؤنٹی میں مورس رقاص یومِ مئی کی تقریبات منا رہے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہBarbara Pleskach
باربرا پلیسکیچ: ’امریکی ریاست مشی گن کے شہر سینٹ اگنیس میں لا سیل سکول کی پرام نائٹ۔
،تصویر کا ذریعہRussell Gossett
رسل گوسیٹ: ’میں امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ’چٹانوں کے شہر‘ میں غروبِ آفتاب کی تصاویر لے رہا تھا، لیکن بادلوں کی موٹی تہہ نے سارا مزا خراب کر دیا تھا۔ میں ادھر ادھر گھومتے ہوئے ایک معمر جوڑے کے پاس پہنچا۔ انھوں نے ازراہِ مہربانی مجھے اپنی تصویر لینے کی اجازت دی۔ آگ کی تمازت ان کے چہروں اور پیچھے نظر آنے والی چٹانوں پر نمایاں تھی۔‘
،تصویر کا ذریعہAlexander Jeffrey
الیگڈینڈر جیفری: ’میں نے یہ تصویر فروری میں فیفی کے مقام پر صبح سویرے کھینچی۔ ایکسپوژر 30 سیکنڈ کا تھا اور پانی نے سکون کی کیفیت پیدا کر دی۔‘
،تصویر کا ذریعہAdriana Fuentevilla
ایڈریانا فوئنٹیویلا: میرے کزن خیالی سفر کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے۔`
،تصویر کا ذریعہPatrick O'Connor
پیٹرک اوکونر: ’چین تبدیلی کے دہانے پر۔‘
،تصویر کا ذریعہAnna Sobotka
اینا سوبوتکا نے یہ تصویر بوٹسوانا کے چوبے نیشنل پارک میں لی۔ ’مجھے اس قدر قدرتی حسن اور وقار کی توقع نہیں تھی۔‘
We set the theme, you take the pictures
Each week, we ask you to send in your pictures on a set theme and a selection of these are then published each Thursday on our In pictures page