انڈونیشیا: سیاحوں کی کشتی میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک

انڈونیشیا کشتی فائل فوٹو تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انڈونیشیا کے جزائر بڑی حد تک کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں لیکن نامہ نگاروں کے مطابق ان میں حفاظتی اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع جزیرے پر سیاحوں کو لے جانے والے کشتی میں آگ لگنے سے کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں درجنوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

انڈونیشیا: کشتی میں دھماکہ، جرمن سیاح ہلاک

انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کشتی میں آگ بظاہر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

انڈونیشیا کے جزائر بڑی حد تک کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں لیکن نامہ نگاروں کے مطابق ان میں حفاظتی اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی 200 افراد کو لے کر جکارتہ سے تیدونگ جزیرے کی جانب رواں تھی کہ اس میں اثانک آگ لگ گئی۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹرسٹ ایجنسی کے ترجمان سٹوپو پروو نے اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی کے کاغذات کے مطابق اس میں 100 افراد سوار تھے جو کہ صریحاً غلط ہے اور اسی لیے ہم باقی افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا میں گذشتہ سال بالی سے قریبی سیاحتی جزیرے لمبوک جانے والی کشتی میں ایک دھماکے سے درجنوں سیاح زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں