دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

کمپیوٹر
،تصویر کا کیپشن

سوموار کو لکھے جانے والے ای میلز میں زیادہ غلطیاں ہوتی ہیں

1۔ دوسرے دنوں کے مقابلے جو ای میلز آپ سوموار کو بھیجتے ہیں اس میں قوائد کی زیادہ غلطیاں ہوتی ہیں۔

2۔ سویڈن کی رانی کا خیال ہے کہ ان کا محل آسیب زدہ ہے۔

3۔ آپ کسی ایپل سٹور میں اگر دن بھر ڈسپلے کمپیوٹر کا استعمال کریں تو بھی کوئی آپ کو جانے کے لیے نہیں کہے گا۔

4۔ گیری لینیکر اور جوناتھن ایگنیو کو مستقل طور پر پوسٹ کے ذریعے مٹی زدہ ٹوائلٹ پیپر ملتا ہے۔

5۔ مشرقی چین کے ییوو سے مشرقی لندن کے بارکنگ تک مکمل طور پر ٹرین سے سفر کرنا ممکن ہے۔

6۔ برطانوی حکومت کا خیال ہے لوگ اپنے گھروں میں 43 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ کے سکّے رکھے ہوئے ہیں۔

7۔ امریکہ میں ایک ہفتے میں کم از کم ایک شخص پیدل چلنا سیکھنے والے بچے کی گولی کا نشانہ بنتا ہے۔

8۔ امریکی کانگریس میں صرف ایک رکن ایسا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔

9۔ انسانی جسم میں 79 عضویات ہیں جو کہ پہلے کے مقابلے میں ایک زیادہ ہے۔

10۔ آسٹریلیا میں چپس کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول چٹنی یا اچار چکن سالٹ ہے جس میں کوئی چکن نہیں ہوتا۔