بغداد کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک، 50 زخمی

عراق تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار دھماکے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے خو کو شہر کے مرکزی سبزی بازار کے دروازے پر دھماکے سے اڑا لیا۔

عراق میں ایک ماہ کے دوران 1959 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عراق میں شیعہ زائرین پر حملہ، 77 افراد ہلاک

یہ بازار شیعہ اکثریتی ضلعے جمیلہ میں ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرائیور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراق میں اس سے قبل دو جنوری کو اسی طرح ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حملہ شیعہ اکثریتی علاقے میں شہر کے ضلع صدر میں ہوا ہے۔

عراقی فوج دولت اسلامیہ کو ان کے مضبوط گڑھ موصل سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں