ٹِلرسن نے امریکی وزیرِ خارجہ کا حلف اٹھا لیا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

ریکس ٹِلرسن نے امریکی سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بطور وزیرِ خارجہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب اوول آفس میں ہوئی۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

ٹِلرسن ایکس موبل کے چیف ایگزیکٹیو افسر تھے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ٹِلرسن کی نامزدگی کے بعد اس عہدے کے لیے ان کی حمایت میں سینیٹ میں ووٹ ڈالے گئے۔

٭ٹرمپ نے حکم عدولی پر اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

٭ٹرمپ کی کابینہ، قریبی رفقا کو عہدوں کی پیشکش

یہ ووٹنگ سینیٹ کے ریپبلکن اراکین کی جانب سے قواعد کی تبدیلی کے بعد کی گئی ہے۔

ان کے حق میں 56 جبکہ محالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے۔

ٹِلرسن نے اس سے پہلے کوئی سیاسی عہدہ نہیں سنبھالا اور انھیں روس کے ساتھ تعلقات کی بنا پر سکروٹنی کے عمل سے گزرنا پڑا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں