گذشتہ ہفتے کی دنیا کے اہم واقعات تصاویر میں

گذشتہ ہفتے خبروں کی دنیا میں لی جانے والی بعض اہم تصاویر میں سے چند یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

منیلا میں آتشزدگی تصویر کے کاپی رائٹ Romeo Ranoco / Reuters
Image caption فلپائن کے دhرالحکومت منیلا کے کچے مکانات میں آگ لگنے سے بہت سے لوگوں کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ یہاں لوگوں کو اپنے سامان کو عارضی پناہ گاہ کی جانب لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سری لنکا کا 69واں یوم آزادی تصویر کے کاپی رائٹ Dinuka Liyanawatte / Reuters
Image caption سری لنکا کے دارالحکومت میں ملک کے یوم آزادی کی تقریب روایتی انداز میں منائی گئی۔ یہاں ایک ایئرفورس کے اہلکار کو اپنے کندھے پر باز کو بٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
کابل، افغانستان تصویر کے کاپی رائٹ Omar Sobhani / Reuters
Image caption افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خاتون کو برف کے درمیان تنہا جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں برف باری سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایئرپورٹ بھی بند رہا۔
رینے مارگریٹ کی تصویر ٹریچری آف امیجز تصویر کے کاپی رائٹ Hannelore Foerster / Getty Images
Image caption فرینکفرٹ میں ایک آرٹ گیلری میں نمائش منعقد کی گئی۔ یہاں رینے مارگریٹ کی تصویر ٹریچری آف امیجز کو دیکھا جا سکتا ہے۔
شیشہ بنانے والا تصویر کے کاپی رائٹ Jose Cabezas / Reuters
Image caption السلواڈور کے شہر آلوکلٹا کی ایک فیکٹری میں بھٹی کے سامنے شیشہ پگھلانے والے شخص کو اپنے کام میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
شکاگو میں شامی پناہ گزین تصویر کے کاپی رائٹ Kamil Krzaczynski / Reuters
Image caption سات مسلم ممالک پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندی کو عدالت کی جانب سے ہٹائے جانے کے بعد شکاگو کے اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ایک منظر جہاں شامی پناہ گزین اپنے والد کو ان کی آمد پر چوم رہی ہیں۔
لیڈی گاگا تصویر کے کاپی رائٹ Adrees Latif / Reuters
Image caption ہیوسٹن میں منعقدہ سنہ 2017 کے سپر بول میں لیڈی گاگا نے پرفارم کیا۔
ماڈل تصویر کے کاپی رائٹ Valentyn Ogirenko / Reuters
Image caption یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں فیشن ویک میں ماڈلز کو تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دکان میں ایک خاتون تصویر کے کاپی رائٹ Nicolas Asfouri / AFP
Image caption بیجنگ میں ایک خاتون ایک ڈیزائنر شو روم میں لباس پہن کر تصویر کے لیے پوز کر رہی ہیں۔
ماسکو کے دریا میں جہاز تصویر کے کاپی رائٹ Maxim Shemetov / Reuters
Image caption ماسکو کے ایک قدرے منجمد دریا میں جہاز کو اپنے سفر پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اسی بارے میں