سعودی عرب میں سابقہ بیوی سے ٹریفک جرمانوں کے ذریعے بدلہ

سعودی عرب میں حکام نے ایک خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیے گئے 80 ہزار ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔
سعودی ہائی ویز کے حکام نے اب یہ جرمانے سعودی خاتون کے سابق شوہر کو منتقل کر دیے ہیں۔
’سعودی خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی سے معیشت متاثر ہو رہی ہے‘
العربیہ کے مطابق طلاق ہونے کے بعد اس شخص نے بدلہ لینے کے لیے سابقہ بیوی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی لی اور جدہ میں ٹریفک قوانین کی 375 بار خلاف ورزی کی۔
اپنی بیوی کی جانب سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کیے جانے کے فوری بعد اس نے یہ کام کیا۔
خاتون کو جب جرمانے کی مد میں ایک بڑی رقم ادا کرنے کا نوٹس ملا تو حیران رہ گئیں کیونکہ انھوں نے گاڑی چلائی تک نہیں تھی۔
اس پر خاتون نے متعلقہ حکام کو صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ اس کے سابق شوہر کو منتقل کر دیں۔