امریکہ: کیلیفورنیا کے سکول میں فائرنگ کم سے کم دو افراد ہلاک

فائل فوٹو

،تصویر کا ذریعہReuters

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پرائمری سکول میں مشتبہ قتل اور خود کشی کے واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ پارک ایلیمنٹری سکول کو واقعے کے بعد بند کر دیا گیا ہے جہاں یہ حملہ ایک کلاس روم میں ہوا۔

سان برنارڈینو کے پولیس سربراہ جیرڈ برگوان کا کہنا ہے حملے کا نشانہ بننے والی ایک خاتون اور حملہ آور دونوں بالغ ہیں۔ اس وقعے میں زخمی ہونے والے دو طالبِ علموں کو بھی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پر ہنگامی امداد پہنچانے والے عملے کے ساتھ تفتیش میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق سکول میں صورتحال قابو میں ہے۔

دسمبر 2015 میں سان برنارڈینو میں ہی ایک حملہ آور نے معذور افراد کے ایک سروس سنٹر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں۔ اس واقعہ میں 14 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔