پیانگ یانگ میں زندگی کے شب و روز کی تصویری جھلک

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں عام زندگی کی تصویری جھلکیاں

شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

شمالی کوریا عام طور اپنے حکمران کم جونگ ان اور جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے خبروں میں رہتا ہے تاہم بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شمالی کوریا میں عام زندگی کی جھلک بہت کم دیکھتے کو ملتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں مقامی خواتین روایتی لباس میں ملک کے بانی اور موجودہ حکمران کے دادا کی 105ویں یوم پیدائش کی تقریب کی تیاری کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں شمالی کوریا کے اتحادی چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں شمالی کوریا سے متعلق ’پرامن‘ حل کا مطالبہ کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

ازبکستان کی ویمن فٹبال ٹیم پیانگ یانگ میں واقع 190 میٹر جوچے ٹاور کے سامنے تصاویر بناتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

شمالی کوریا پر اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں۔ زیرنظر تصویر میں پیانگ یانگ میں مزدوروں کو اپنے کام پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پیانگ یانگ کے سکول میں بچے کھیل گود میں مگن ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پیانگ یانگ کی مینسوڈائے آرٹ گیلری میں مقامی فنکار ایمبرائرڈری کا کام کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پیانگ یانگ میں ایک عمارت کے باہر مقامی موسیقی بینڈ کے فن کا مظاہرہ۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

مرکزری پیانگ یانگ میں نئے تعمیر شدہ علاقے کی بس سے لی گئی تصویر