فرانس: پولیس اہلکار پر ہتھوڑے سے حملے کی کوشش

نوٹری ڈیم کیتھیڈرل کے باہر پولیس
،تصویر کا کیپشن

نوٹری ڈیم کیتھیڈرل کے ارد گرد کے علاقے کو پولیس نے بند کر دیا ہے

فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں پیرس میں نوٹری ڈیم کیتھیڈرل (گرجا گھر) کے باہر اس شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے جس نے ایک پولیس اہلکار پر ہتھوڑے سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں کو وہاں سے دور رہنے کو کہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حملہ آور زخمی ہے تاہم اس کی حالت کے بارے میں مزید معلومات نہیں ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا نشانہ کیتھیڈرل کے پاس موجود پولیس ہیڈ کورٹر پر تعینات اہلکار تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود سیاح جان بچا کر بھاگ رہے تھے۔

فرانس میں سنہ 2015 میں ہونے والے حملے کے بعد سے ایمرجنسی نافذ ہے۔ اس حملے میں 130 افراد مارے گئے تھے۔