پاکستانی ثقافت کی لندن کی سڑکوں پر عکاسی
پاکستان کی شناخت بہتر کرنے کی کوشش
پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے
لندن میں مسافر بسوں کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے طریقہ کو بہت سراہا گیا اور کئی لوگوں کے بقول پاکستان کے روش چہرے کو خاموشی سے دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اس سے مؤثر کوئی اور طریقہ نہیں ہو سکتا
پاکستان کے فن اور فن کاروں کی تصاویر سے مزئین لندن کی ڈبل ڈیکر بسوں میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا
پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کرتی بسوں کی تصاویر کو لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر شئر کیا
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی ثقافت کی تشہیر کی اس مہم کو ’ایمرجنگ پاکستان‘ یا ابھرتے ہوئے پاکستان کا نام دیا گیا تھا
پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس نے اس مہم کو کلچر ڈپلومیسی یا ثقافتی سفارتکاری کا نام دیا