ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرائنگ 30 ہزار ڈالر میں نیلام

تصویر کے کاپی رائٹ HANDOUT
Image caption اس تصویر کے لیے 11 بولیاں لگیں کو 9000 ڈالر سے شروع ہوئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بنائی ہوئی ایک ڈرائینگ نیلامی کے دوران 29184 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اس تصویر میں مینہٹن کی بلند و بالا عمارتیں بنائی گئی ہیں جن میں ٹرمپ ٹاور بھی شامل ہے۔

یہ تصویر دراصل سنہ 2005 میں ایک فلاحی نیلامی کے لیے بنائی گئی تھی اس وقت اسے حاصل کرنے والے شحض نے اسے لاس اینجلس کے نیلام گھر کو دے دیا۔

اس نیلامی کو منقعد کرانے والے مچیل کرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تصویر کی خریداری کے لیے پانچ گنا زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا ’اس کے لیے نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے چاہنے والوں نے دلچسپی ظاہر کی بلکہ وہ لوگ بھی اس کے حصول کے خواہش مند تھے جو صدور سے وابستہ یادگاری اشیا اکٹھی کرتے ہیں۔‘

اس تصویر کے لیے 11 بولیاں لگیں کو 9000 ڈالر سے شروع ہوئیں۔

اس سے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی یادگاری اشیا نیلام ہو چکی ہیں جن میں ان کی فراری ، گالف کا سیٹ، اور دستخط شدہ وائن کی بوتل شامل ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں